• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ فائنل: ٹکٹ کی قیمت 1500 سے 12 ہزار، فروخت آج شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فائنل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت پیر کی شام 4 بجے شروع ہوگی۔ لاہور کے 18 مراکز پر فزیکل ٹکٹ منگل کی صبح 10 بجے سے دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق لاہور میں اتوار تین مئی کے فائنل کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے تماشائیوں کی شرکت کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 1500 روپے، جبکہ عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز پر مشتمل فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ 2000 روپے ، راجہ اور سعید انور پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ 4000، فضل محمود اور عمران خان وی آئی پی انکلوژرز کیلئے 6000، وقار یونس انکلوژر کیلئے 8000 ، جناح اینڈ میں واقع ظہیر عباس انکلوژر کی قیمت 10 ہزار اور پی سی بی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت سب سے زیادہ یعنی 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید