• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ڈیولپمنٹ کمیٹی نے 8 نئے ٹورنامنٹس کا شیڈول صدر کو بھیج دیا

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے کئی نئےٹورنامنٹس کا شیڈول پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کو بھیج دیا ہے، ذرائع کے مطابق کمیٹی کے چیئرمینز اصلاح الدین، حسن سردار نے چیف سلیکٹر سمیع اللہ، سنیئر ٹیم کے ہیڈکوچ منظور الحسن، اور جونیئر ٹیموں کے ہیڈ کوچز کی مشاورت سے سینئر سطح پر چار جبکہ جونیئر اور انڈر18 کے دو، دو نئے ٹور نامنٹس کی تجویز دی ہے،جس میں آل پاکستان، بین الصوبائی، مئیر گولڈ کپ، گورنر کپ اور سی ایم کپ شامل ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم گولڈ کپ کی بحالی کی بھی تجویز دی گئی ہے،ٹورنامنٹس لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں کرائے جائیں، جن میں اداروں اور صوبائی ٹیموں کو شریک کیا جائے، کمیٹی نے مختلف اداروں کے نام سے آل پاکستان ٹورنامنٹ کے انعقاد کی بھی تجویز دی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید