• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز کیلئے فاطمہ ثنا کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 4 سے 9 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلی جائے گی۔ مہمان ٹیم29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ پاکستان اسکواڈ فاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی ، نجیہہ علوی ، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ ، تسمیہ رباب جبکہ ریزروز ارم جاوید، ایمان فاطمہ، سائرہ جبین، طوبیٰ حسن اور عنبر کائنات پر مشتمل ہے۔
اسپورٹس سے مزید