کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جاپان میں شیڈول جونیئر ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے انڈر 18 قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا، ملک بھر سے 46کھلاڑ یوں کو منگل کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پی ایچ ایف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی، قومی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ قمر ابراہیم کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف نے تربیتی کیمپ کی منظوری دی۔