کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نجم الحسین شنتو قیادت کریں گے ۔مہدی حسن میرازکو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔دیگر میں محمود الحسن جوئے، شادمان اسلام، مومن الحق شوراب، مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن میراز،، تیج الاسلام، نعیم حسن، عبادت حسین چوہدری، شریف الاسلام، احمد حسن نمایاں ہیں۔پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 3 مئی کو ڈھاکا پہنچے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے ڈھاکہ اور دوسرا 16 مئی سے سلہٹ میں شروع ہوگا ۔