• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 پر آؤٹ ہونیوالی کنگز مین پلے آف کی مستحق نہیں تھی، رضوان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے خلاف گزشتہ میچ میں80رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے کی مستحق نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے ان کی اپنی محنت میں بھی کچھ کمی رہ گئی ہو جس کے باعث پی ایس ایل میں کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہی، تاہم وہ ناکامیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ وہ فارم کے بجائے محنت پر یقین رکھتے ہیں۔اتوار کو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بڑے ناموں پر نہیں چلتی بلکہ جو ٹیم زیادہ محنت اور بہادری کا مظاہرہ کرے وہی کامیاب ہوتی ہے۔ ان کے مطابق آن پیپر ٹیم مضبوط تھی، لیکن ایک میچ جیتنے کے بعد تین اہم کھلاڑی ان فٹ ہو گئے جس سے توازن متاثر ہوا۔ ٹیم کی فیلڈنگ میں خامیاں رہیں اور کیچز ڈراپ کرنے کے باعث حیدرآباد کنگز مین بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے پی ایس ایل کے انعقاد کو سراہا۔

اسپورٹس سے مزید