• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحقین……

ڈوڈو سیٹھ کی کوٹھی کے باہر لمبی قطار لگی تھی۔

سیٹھ صاحب رمضان میں راشن تقسیم کرتے ہیں۔

میں ان کا ہاتھ بٹاتا ہوں۔

سیٹھ صاحب نے اپنی بالکونی سے قطار دیکھی تو کہا،

اس بار مستحقین کی تعداد پچھلے برسوں سے زیادہ لگ رہی ہے۔

میں نے جواب دیا، جی ہاں، اس بار دو گنا لوگ ہیں۔

ڈوڈو سیٹھ نے پوچھا، یعنی اس سال مہنگائی اور غربت دو گنا ہوگئی؟

میں نے کہا، وہ بھی درست ہے سیٹھ صاحب،

لیکن ان مستحقین میں نصف تعداد آپ کے ان فیکٹری ملازمین کی ہے

جنھیں تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔

تازہ ترین