• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ خرم شہزاد پراجیکٹ ڈائریکٹر وزارت آئی ٹی مقرر

اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، خرم شہزاد پراجیکٹ ڈائریکٹر وزارت آئی ٹی مقرر ،ڈی جی سول سروسز اکیڈمی لاہور اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ22 کے افسر فر حان عزیز خواجہ کو ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہورکا اضافی چارج تفویض ،شہزاد خورشید ڈپٹی سیکریٹری پاور ،زاہد نذیر فنا نس ،ماجد عباس ڈائریکٹر ایوان صدر اور اسد اقبال سیکشن افسر خزانہ تعینات، ڈپٹی سیکریٹری تخفیف غربت عبدالکریم رند اور آبی وسائل عبدالوحید تھہیم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔ وزیراعظم کی منظوری سے ملک خرم شہزاد کو وزارت آئی ٹی کے تحت جاری منصوبہ "ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (ڈی ای ای پی)" میں ڈائریکٹر (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن) (پی پی ایس 10) تعینات کیا گیا ، تقرری کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے کی گئی ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (گریڈ 19) کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی عمر جہانگیر کو پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر مقرر کیا گیا ، 3 سالہ تقرری کی مدت کی تکمیل پر عمر جہانگیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید