• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاضر سروس سرکاری ملازمین خبردار FPSC کی مشتہر آسامی پر آن لائن درخواست کیلئے NOC لازمی قرار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) حاضر سروس سرکاری ملازمین خبردار؛ FPSCکی مشتہر آسامی پر آن لائن درخواست کیلئے NOCسے لازمی قرار ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے واضح کیا ہے کہ حاضر سروس سرکاری ملازمین کیلئے کمیشن کی جانب سے مشتہر کسی بھی آسامی پر آن لائن درخواست جمع کرانے سے قبل اپنے متعلقہ محکمے سے ڈیپارٹمنٹل پرمیشن سرٹیفکیٹ DPC یا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (NOC) حاصل کرنا لازمی ہے، ا سوشل میڈیا پر بعض امیدواروں کی طرف سے اس شرط متعلق اظہارِ تشویش سامنے آیا تھا، جس کے بعد کمیشن نے وضاحت جاری کی ہے، یہ شرط گورنمنٹ سرونٹس (اپلیکیشن فار سروسز اینڈ پوزیشنز) رولز 1966 کے رول 3(1) تحت عائد ہے، جس میں سرکاری ملازمین کو کسی بھی نئی آسامی کیلئے درخواست دینے سے قبل اپنے محکمے سے پیشگی اجازت حاصل کرنے کا پابند بنایا گیا ، مذکورہ قواعد ایف پی ایس سی نے وضع نہیں کیے بلکہ بطور آئینی ادارہ وہ ان پر ان کی اصل روح اور منشاء کے مطابق عمل درآمد یقینی بنانے کا پابند ہے۔

اہم خبریں سے مزید