• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد امین راجپوت ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے محمد امین راجپوت کو فوری طور پر منیجنگ ڈائریکٹر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے ،ان کی تقرری تین سالہ معاہدے کی بنیاد پر کی گئی ہے ،امین راجپوت اس وقت سوئی سدرن میں قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،۔ اس سے قبل وہ سوئی سدرن میں چیف فنانشل آفیسر اور چیف انٹرنل آڈیٹر کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔سوئی سدرن میں شمولیت سے قبل، امین راجپوت کے-الیکٹرک میں بطور چیف انٹرنل آڈیٹر خدمات انجام دے چکے ہیں،۔امین راجپوت فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (FCA) اور سرٹیفائیڈ انٹرنل آڈیٹر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید