• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ٹیکس بار کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی ، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن، لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن، کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس ہوا ،ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے چیئرمین ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کو درپیش چیلنجز، خصوصاً سپر ٹیکس اور 2024 (I)/SRO 350مؤرخہ 07-03-2024 کے حوالے سے درپیش مسائل سےآگاہ کیا ۔چیئرمین ایف بی آر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور تمام حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
اہم خبریں سے مزید