• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، ریسکیو 1122 بدانتظامی کے الزامات پر جرح پر آمادہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن نے چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122 کی جرح کے لئے 3 مارچ کو اجلاس طلب کرلیا۔ سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن میں ریسکیو 1122 نے بدانتظامی کے الزامات پر جرح پر آمادگی ظاہر کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ریسکیو 1122 نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 الزامات پر جرح کا حق استعمال کرنا چاہتا ہے، جرح کے لئے جلد سے جلد اجلاس شیڈول کیا جائے۔ جوڈیشل کمیشن نے چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122 کی جرح کے لئے 3 مارچ کو اجلاس طلب کرلیا۔ جوڈیشل کمیشن نے صحافی محمد بابر اور شہری دانش کو نوٹس جاری کردیئے۔
اہم خبریں سے مزید