• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد(جنگ نیوز)حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ہے اور یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی ہے اور یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 58پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 88پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید