• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اچھا کام کررہا ہے، ثالثی کرسکتا ہوں، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری لڑائی میں امریکا ثالثی کر سکتا ہے لیکن ’میری پاکستان سے اچھی دوستی ہے، پاک افغان جنگ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اچھا کام کررہا ہے، ان کا وزیراعظم اور جنرل عظیم رہنما ہیں،ثالثی کرسکتا ہوں۔‘ٹرمپ نے یہ بیان وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرنے کے دوران دیا۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ ’پاکستان نے افغانستان کے خلاف جنگ شروع کی ہے، کیا انہوں نے آپ سے مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے؟‘اس پر ٹرمپ کا جواب تھا کہ وہ اس لڑائی میں مداخلت کر سکتے ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کو تو معلوم ہوگا کہ میری پاکستان سے اچھی دوستی ہے۔ ان کا وزیر اعظم عظیم ہے، وہاں عظیم جنرل ہے، عظیم رہنما ہے۔‘’وہ دو ایسی شخصیات ہیں جن کی میں واقعی بہت عزت کرتا ہوں۔‘ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اچھا کام کر رہا ہے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایران کے مذاکرات کے طریقے سے "خوش نہیں" ہیں، ایران پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید