• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے افغانستان کو دو ٹوک پیغام دیدیا، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو دو ٹوک پیغام دے دیا ہے کہ خودکش واقعات کئے گئے تو پاکستان بھرپور جواب دیگا۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے کہا کہ اسٹرٹیجک لینس سے دیکھا جائے تو صورتحال پاکستان اور افغانستان دونوں کیلئے اچھی نہیں ہے۔ سنیئر صحافی حامد میر نے کہا کہ فوری طور پر کوئی سیز فائر نظر نہیں آرہا ۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن غضب للحق اس وقت بھی جاری ہے اور مقاصد کی تکمیل تک جاری رہے گا274 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں اور چارسو سے زائد زخمی ہیں۔افغان رجیم یا تو دہشت گردوں کو منتخب کرے یا پاکستان کو جبکہ ہماری چوائس واضح ہے اور وہ پاکستان ہے۔
اہم خبریں سے مزید