• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ پر نابالغ لڑکی سے زیادتی کا غیر مصدقہ الزام سامنے آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک)ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ پر نابالغ لڑکی سے زیادتی کا غیر مصدقہ الزام سامنے آگیا۔ایف بی آئی پہلا انٹرویو سامنے لایا گیا ، دیگر تین میموز منظرِ عام پر نہ لانے پر محکمۂ انصاف کڑی تنقید کی زد میں،واشنگٹن میں شدید ردعمل، کانگریس میں تحقیقات کا مطالبہ، ٹرمپ کی پھر الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا۔برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق ایپسٹین سے متعلق جاری کی گئی فائلوں میں ایک سنگین مگر غیر ثابت شدہ الزام سامنے آیا ہے، جس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 1980 کی دہائی کے اوائل میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا دعویٰ کیا گیا، جبکہ مبینہ طور پر بدنام زمانہ فنانسر جیفری ایپسٹین اس عمل میں معاون تھا۔
اہم خبریں سے مزید