• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں 5ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر باکو سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے دو پاکستانی مسافروں احمد شہزاد اور حبیب اللہ کو حراست میں لے لیا جن کے پاسپورٹس پر یونان کی جعلی مہر یں ثبت تھیں، مسافروں نے انکشاف کیا کہ ورلڈ ٹریول ایجنسی سیالکوٹ کے ضیاء سمیع نے 20 لاکھ روپے کی عوض لاہور ائیرپورٹ سے انھیں باکو بھجوایا ، مزید تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ باکو میں مقیم ایک ایجنٹ آصف خان نے انھیں باکو ائیر پورٹ پر وصول کر کے جعلی مہریں اور جعلی رہائشی کارڈ دے کر مزید ٹریول کروانے کی کوشش کی جس پر باکو امیگریشن نے انھیں پکڑ کر پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید