اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کی روک تھام کے لئے عوامی آگاہی کیلئےوفاقی حکومت نے پندرہ مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منانے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام صوبوں کے سیکریٹری مذہبی امور و اوقاف، ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے،ڈائریکٹر جنرل پیمرا،چیئرمین پی ٹی اے،چیئرمین ایچ ای سی سمیت دیگر متعلقہ اداروں،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری حنیف جالندھری،مفتی منیب الرحمٰن،صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ محمد افضل حیدری،صدر وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سینیٹر حافظ عبدالکریم،صدر رابطۃ المدارس مولانا عبدالمالک سمیت دیگر مذہبی اداروں کو الگ الگ مراسلے جاری کئے ہیں۔