• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اربوں ڈالر کا توانائی سیکٹر مستقل سربراہ سے محروم

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کا اربوں ڈالر کا توانائی سیکٹر مستقل سربراہ سے محروم,صورتحال ریگولیٹری تسلسل اور بروقت فیصلہ سازی کے عمل پر شدید خدشات جنم دینے لگی۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ وزارت اس معاملے پر سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے سمری ارسال کر دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ تاہم، انڈسٹری سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ’جلد‘ کی تسلی اس شعبے کے لیے ناکافی ہے جہاں سرمایہ کاری اور آپریشنل منصوبہ بندی کے لیے ریگولیٹری وضاحت اور بروقت فیصلے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا اربوں ڈالر کا تیل اور گیس کا شعبہ اس وقت کسی فعال سربراہ کے بغیر کام کر رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19 فروری کو ختم ہو گئی تھی، اور آٹھ دن گزرنے کے باوجود حکومت نے اب تک ان کے متبادل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید