• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’حکمِ امتناع کیس‘‘ کے نام سے شہرت پانیوالے این اے 265 کے انتخابی معرکہ کا منطقی انجام

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:، رانا مسعود حسین)پاکستان کی سیاسی و عدالتی تاریخ میں ’’حکمِ امتناع کیس‘‘کے نام سے عالمگیر شہرت پانے والا این اے 265 کوئٹہ کا انتخابی معرکہ جمعہ کے مبارک دن ،بالآخر اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیاہے، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی دور حکومت کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی جانب سے دائر اپیل، واپس لینے کی بنیاد پر نمٹاتے ہوئے خارج کر دی ، دورانِ سماعت قاسم سوری کے وکیل نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی آجکل امریکا میں ٹیکسی چلا کر گزر بسر کر رہے ہیں ،جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعہ کو قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی تو ان کے وکیل نعیم بخاری پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل اپنی نشست سے مستعفی ہوگیا تھا اور اس نے 2018 کے بعد انتخابات میں حصہ بھی نہیں لیا ،وہ اس وقت امریکا میں رہائش پذیر ہے اور ٹیکسی چلاکرگزربسر کررہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید