• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری سے یونیورسٹی پہنچے تک سوا 2 کروڑ طلبا میں سے 7 لاکھ رہ جانے کا انکشاف

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)پاکستان میں شعبہ تعلیم کا برا حال‘پرائمری میں سوا 2کروڑ کی انرولمنٹ یونیورسٹی پہنچنے تک طلباءکی تعداد7لاکھ رہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی جانب سے شعبہ تعلیم میں بہتری کے دعووے تو لیے جاتے ہیں مگر وہ عملی طور پر محض جھوٹ کا پلندہ ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے۔پاکستان میں پرائمری سطح پر 2کروڑ 8لاکھ 15ہزار طلبہ کے داخلے کے باوجود مڈل تک پہنچتے پہنچتے طلبہ کی تعداد 92لاکھ رہ جاتی ہے، جبکہ میٹرک تک صرف 46لاکھ 99ہزار طلبہ باقی رہتے ہیں۔ ہائر سیکنڈری سطح پر صرف28لاکھ25ہزار طلبہ پہنچ پاتے ہیں، جبکہ جامعات میں ڈگری کیلئے داخلہ لینے والوں کی تعداد محض 7لاکھ 18ہزار ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے اپنی رپورٹ میں تعلیمی نظام سے متعلق تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پرائمری سطح پر داخل ہونے والے طلبہ کی بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم تک پہنچنے سے پہلے ہی تعلیمی سلسلے سے منقطع ہو جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پرائمری سطح پر داخل ہونے والے طلبہ کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار ہے، جن میں تقریباً ایک کروڑ 9 لاکھ 6 ہزار لڑکے اور 98 لاکھ 88 ہزار لڑکیاں شامل ہیں۔مڈل جماعت تک پہنچتے پہنچتے یہ تعداد کم ہو کر 92 لاکھ 7 ہزار رہ جاتی ہے، جن میں 48 لاکھ 77 ہزار لڑکے اور 43 لاکھ 30 ہزار لڑکیاں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید