• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ECC اجلاس، میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم، قرض کی حد ایک کروڑ روپے کی منظوری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم لاگت رہائشی مارگیج فنانسنگ سکیم میرا گھر میرا آشیانہ کی نظرثانی شدہ فیچرز پرمشتمل سمری کی منظوری دیدی ، ای سی سی نے سکیم کی نظرثانی شدہ خصوصیات کی منظوری دے دی جن میں قرض کی حد کو بڑھا کر ایک کروڑ روپے تک کرنا، اہل رہائشی یونٹس کے سائز کے معیار میں توسیع، صارفین کیلئے یکساں 5فیصد شرح کا نفاذ، چار سالہ مدت کے دوران ہاؤسنگ فنانس کے اہداف میں مرحلہ وار اضافہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے طریقہ کار کے تحت عملدرآمد کا تسلسل اور پہلے سے جاری شدہ قرضوں کو بھی نظرثانی شدہ 5 فیصد شرح پر لانا شامل ہے تاکہ یکسانیت کو یقینی بنایا جا سکے،ای سی سی کا اجلاس جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے کم لاگت رہائشی مارگیج فنانسنگ سکیم میرا گھر میرا آشیانہ (ایم جی ایم اے) کی نظرثانی شدہ فیچرزپرمشتمل سمری پیش کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید