• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت افغانستان کو بطور پراکسی استعمال کررہا ہے، شیری رحمٰن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا کہ بھارت افغانستان کو بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے، احسن اقبال نے کہا پاکستان میں خودکش حملہ آور بھیجا گیا تو جواب افغانستان کے اندر دیا جائیگا، مشاہد حسین سید نے کہا افغانستان یا کوئی اور پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرے گا، اسے مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی، شیری رحمان نے کہا کہ ماضی میں متعدد بار یہ تاثر دیا گیا کہ حالیہ کارروائیاں محض کسی گروہ کی جارحیت ہیں، اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی تاکہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو۔ تاہم عملی طور پر ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہمیشہ سے امن کو ترجیح دینے کی رہی ہے، خواہ کسی بھی نوعیت کی حکومت برسرِ اقتدار ہو۔ پاکستان کا اصولی مؤقف یہی رہا ہے کہ تمام تنازعات اور مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر تلاش کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ عرصے میں پاکستان کے اندر تخریبی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا اور دراندازی کے واقعات بھی بڑھنے لگے۔
اہم خبریں سے مزید