• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فوج نے جواں مردی سے بھرپور جواب دیا، شرجیل میمن

حیدرآباد/ٹنڈو جام ( بیورو رپورٹ/نامہ نگار) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان آج حقیقی معنوں میں سرحد پار دہشتگردوں کے خلاف جنگ کی حالت میں ہے اور اس جنگ میں پاکستانی فوج نے پوری طاقت اور جوانمردی کے ساتھ بھرپور جواب دیا ہے،پاکستانی فوج نے افغانستان میں طالبان رجیم کو ایسا جواب دیا ہے کہ وہ کہ وہ حیران اور پریشان ہو گئے ہیں۔وہ راول ہاؤس راہوکی ٹنڈوجام میں حلقے کے عوام کے اعزاز میں دعوت افطار کے دوران میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ تقریبات سیاسی بیان بازی کا ذریعہ نہیں ہیں بلکہ عوام سے براہ راست گفتگو اور ان کے مسائل سننے کا ایک ذریعہ ہیں۔ پاکستان کی پوری قوم اور قیادت پاکستانی فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خصوصی طور پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں فوج کی بہادری اور قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان رجیم بھارت کی پراکسی بن کر پاکستان سے احسان فراموشی کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید