اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے پارسل کے ذریعے ممنوعہ اشیا کی ترسیل کا نوٹس لے لیا، کراچی /راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس/کسٹم اسکواڈ کی کارروائی کے دوران کچھ پارسلز میں ممنوعہ اشیاء کی نشاندہی پر اعلٰی سطح پر فوری انکوائری اور آئندہ کسی پارسلز کو بغیر مجاز اور سیل میل بیگز ایس ایم ای کے ذریعے ترسیل نہ کرنے کا حکم صادر ۔ حالیہ دنوں میں کراچی اور راولپنڈی میں ایس ایم ای گاڑیوں پر اینٹی نارکوٹکس فورس/کسٹم اسکواڈ کی کارروائی کے دوران کچھ پارسلز میں ممنوعہ اشیاء کی نشاندہی کے بعد ڈی جی پوسٹ نےاعلٰی سطح پر فوری انکوائری اور غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا۔