• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے تین اہم فیصلے جاری، ایک افسر ریٹائر، ایک کو ایل پی آر، ایک برطرف

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد) حکومت پاکستان ریونیو ڈویژن کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے متعدد اہم نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں جن کے تحت افسران کی ریٹائرمنٹ، ایل پی آر کی منظوری اور ایک افسر کی برطرفی کے احکامات شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن نمبر 0376-IR-IV/2026 مورخہ 27-02-2026 کے مطابق ان لینڈ ریونیو آفیسر (ٹائم اسکیل بی ایس-17) ایل ٹی او اسلام آباد، مسٹر اختر محمود 19 اپریل 2026 کو عمر پوری ہونے پر سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے، جبکہ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح نوٹیفکیشن نمبر 0382-IR-IV/2025 مورخہ 27-02-2026 کے تحت ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد کے آفس سپرنٹنڈنٹ (بی ایس-16) مسٹر شفقت حسین کو یکم مارچ 2026 سے 365 روز کی لیو پریپریٹری ٹو ریٹائرمنٹ (ایل پی آر) منظور کر دی گئی ہے، ان کی تاریخ پیدائش 18 فروری 1970 اور تقرری 13 ستمبر 1989 ہے، جبکہ ایل پی آر کی معیاد مکمل ہونے پر وہ یکم مارچ 2027 کو قبل از وقت ریٹائر تصور ہوں گے۔ دریں اثناء مسٹر صدام بن طارق، انسپکٹر آئی آر (بی ایس-16) آر ٹی او فیصل آباد کے خلاف سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اہم خبریں سے مزید