• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

۔۔۔۔ای پی اے ڈائریکٹر جنرل فرزانہ الطاف شاہ قبل از وقت ریٹائر

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی گریڈ 20کی افسر ڈائریکٹر جنرل فرزانہ الطاف شاہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی گئی ،وزیراعظم پاکستان نے ان کی چھٹی کی درخواست کی منظور ی دی ، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ منظوری سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 25(1)، ایس آر او 120(1)/98 مؤرخہ 27 فروری 1998 اور جنرل کلازز ایکٹ 1897 کی دفعہ 21 کے تحت دی گئی ، فرزانہ الطاف شاہ کی درخواست کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے دفتر یادداشت نمبر 3/8/2000/R.2 مؤرخہ 22 اکتوبر 2001 میں نرمی کرتے ہوئے منظور کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید