• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لہجہ ……

میرا حلقہ احباب بہت وسیع ہے۔

خاندان برادری اور محلے داروں سے محبتوں کے رشتے ہیں۔

پرانے کلاس فیلو اور کولیگ خوش دلی سے ملتے ہیں۔

اجنبیوں سے دوستی کرلیتا ہوں۔

کبھی کسی سے لڑائی نہیں ہوئی۔

گالم گفتار دور کی بات، تو تو میں میں کی نوبت نہیں آئی۔

لیکن سوشل میڈیا پر عجیب حال ہے۔

ہر پوسٹ پر لوگ برا بھلا کہتے ہیں،

بد گمانی کرتے ہیں، الزامات لگاتے ہیں،

میں نے دل کا حال سنایا۔

ڈوڈو نے کہا، یہ حقیقی زندگی اور مصنوعی دنیا کا فرق ہے۔

سوشل میڈیا فقط الفاظ دکھاتا ہے، لہجہ نہیں دکھا پاتا۔

تازہ ترین