کراچی(عبدالماجد بھٹی)پاکستان ایک بار پھرآئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ سے مایوس کن انداز میں باہر ہوگیا۔ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستانی ٹیم نے میزبان سری لنکا کے خلاف آخری گروپ میچ دلچسپ مقابلے کے بعدپانچ رنز سے جیت لیا لیکن پاکستانی بولرسری لنکاکو147رنز تک محدود کرنے میں ناکام رہے اس طرح پاکستان کا سیمی فائنل میں کوالی فائی کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکاپاکستان کس سفر مایوس کن انداز میں ختم ہوگیا،اب سیمی فائنل اور فائنل بھارت میں ہونگے ۔پاکستان کے گروپ سے انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی کر لیا۔پاکستانی ٹیم مسلسل دوسرے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔2022میں پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا کے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔اس میچ کے ساتھ ہی سری لنکا میں ورلڈ کپ اختتام کو پہنچا اب دو نوں سیمی فائنل اور فائنل بھارت میں ہوں گے۔پاکستان نے سپر ایٹ میں ایک میچ جیتا ایک ہارا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔جبکہ سری لنکا کو تینوں میچوں میں شکست ہوئی۔16ویں اوور میں پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔سری لنکا نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 6وکٹ پر207رنز بنائے۔کپتان شناکا نے31گیندوں پر76ناٹ آوٹ رنز بنائے جس میں 8چھکے اوردو چھکے شامل تھے۔انہوں نےشاہین کے آخری اوور میں تین چھکوں کی مدد سے22رنز دیئے۔ دس اوورز میں اسکور تین وکٹ پر85رنز تھا جبکہ آخری60گیندوں پر128رنز کی ضرورت تھی۔سری لنکا کی اننگز میں پون ارتھنائیکے نے سب سے زیادہ 58رنز36گیندوں پر بنائے۔