• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 غیرملکی پروازوں کی پاکستان میں متبادل لینڈنگ، ہزاروں مسافر پھنس گئے

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مختلف ممالک کی فضائی حدود بند کیے جانے سے امارات کی 13 پروازوں کو کراچی ایئرپورٹ پر متبادل لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے کھڑا کر کھڑے کرنے کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس پر کراچی سے متعدد ملکی پروازوں کو اندرون ملک کے ایئرپورٹ بھیجا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائے کے مطابق باکو سے شارجہ، منیلا دوحہ، ملتان شارجہ، پشاور دبئی، اسلام آباد دبئی، نووسیبرسک دبئی، لاہور دبئی، ملتان دبئی، فیصل آباد شارجہ اور سیالکوٹ دبئی کی 13 پروازوں کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ سیالکوٹ سے دبئی ابوظہبی کی پروازوں کو واپس سیالکوٹ موڑا گیا۔ ملتان سے جدہ ابوظہبی کی دو پروازوں کو واپس ملتان اور یو اے ای کے فجیرہ ایئرپورٹ اتارا گیا۔

اہم خبریں سے مزید