بھوت……
کیا تم یوکرین کے میدان جنگ سے آرہے ہو؟ میں نے پوچھا۔نہیں، ڈوڈو نے منہ بنایا۔
پہلوانوں کے اکھاڑے میں وزرش کی ہے؟ میں نے اسے گھورا۔
نہیں یار، ڈوڈو کے لہجے میں بیزاری تھی۔
کیا گٹر میں گر گئے تھے؟ میں نے قہقہہ لگایا۔
ابے نہیں، ڈوڈو نے جھلاہٹ کا مظاہرہ کیا۔
کسی بھوت بنگلے میں رات گزاری ہے؟ میں نے مذاق اڑایا۔
شٹ اپ، الٹے سیدھے سوال کیوں کررہے ہو؟ ڈوڈو نے ڈانٹا۔
میں جاننا چاہ رہا ہوں کہ بھوت کیوں بنے ہوئے ہو؟ میں نے سوال کیا۔
ڈوڈو نے کہا، یونیورسٹی روڈ سے ہوکر آیا ہوں۔