• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہبر معظم عالم تشیع کے روحانی اور دینی پیشوا تھے، علامہ حسن ظفر نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی نے کہاہے کہ علی خامنہ ای کی شہادت کے سبب غم و اندوہ کی شدت کا اندازہ عام انسان نہیں لگا سکتا ،تشیع کے آخری امام کے بعد کی ہستی مرجع تقلید رہبر معظم ہوتے ہیں، رہبرمعظم عالم تشیع کے روحانی اور دینی پیشوا تھے، انکی امریکا اسرائیل کے ہاتھوں شہادت کے بعد بھی پاکستان کا پیس بورڈ سے الگ اور امن ایواڈ کی نامزدگی سے دستبرداری نہ ہونا تشیع کی نگاہ میں وفاق حکومت کا قاتلوں کی معاونت کی مانند ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید