کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےمغویہ لڑکی کو بازیاب کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا، ایس پی کیماڑی انویسٹی گیشن مسرور احمد جتوئی کے مطابق20 سالہ مصباح 20 مارچ کو بلدیہ کے علاقے سے لاپتا ہوگئی تھی ، ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر مغویہ کو بازیاب کرایا اور اس کی نشاندھی پر ملزم شعیب تاج کو گرفتار کر لیا ، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتارملزم نے مغویہ کو اسنیب چیٹ کے ذریعے جھانسہ دے کر جال میں پھنسایااور زیادتی کرتا رہا۔