• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 2 بچوں، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورڑ)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2بچوں اور خاتون سمیت 4افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے12 سالہ محمود ولد رضوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق بچہ پتنگ اڑا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کے سامنے آگیا ، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 34سالہ طلحہٰ ولد ظہیر الدین جاں بحق ہوگیا ، جہانگیر روڈ نمبر1شادی ہال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6سالہ حسنین ولد ساجد جاں بحق ہوگیا ،بلوچ کالونی ایکسپریس وے منظور کالونی فائر بریگیڈ اسٹیشن کے قریب ٹریفک حادثے میں 55سالہ عذرا جاں بحق ہوگئی، متوفیہ راہگیر تھی جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید