کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف کے علاقے میں عید کے روز جھگڑے کے دوران ڈنڈے کے وار سے پڑوسی 20 محمد بن جاوید قتل کرنے والے ملزم محمد سعد کو گرفتار کر لیا گیا ،ایس ایچ او کے مطابق واقعہ میں ملوث دوسرا ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔