کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ ٹریڈ اور انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کو جلد فنڈز کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا،میئر اور کمشنر کراچی کی زیرصدارت شہر کے انڈسٹریل زونز کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف انڈسٹریل ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے نمائندگان، سیکرٹری لیبر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران ٹریڈ اور انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں مجوزہ ترقیاتی اسکیمز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،میئر کراچی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے انڈسٹریل زونز کی بحالی اور ترقی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اولین ترجیح ہے۔