• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اور قابض میئر کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی صدارت میں ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن چیئرمینوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ٹاؤن چیئر مینوں نے عید الفطر کے دوران، اپنے اپنے علاقوں میں کچرے کے ڈھیروں، سیوریج اور پینے کے پانی کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں ، اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی و بد انتظامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان دونوں اداروں کو ٹاؤنز کے ماتحت کیا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوں اور عوام کو ریلیف ملے، منعم ظفر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ابتر صورتحال کے بعد بھی سندھ حکومت اور قابض میئر کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید