کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلشن حدید کے قریب واقع 72 انچ کی پانی کی لائن کے کھلے حصے سے گذشتہ روز پانی بھرنے کے لئے آنے والی 14سالہ ثناء دختر نظیر پائوں پھسلنے کے باعث لائن میں گر کر لاپتا ہوگئی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچی کی تلاش شروع کر دی ، واقعے کی اطلاع ملنے پر اطراف کے گوٹھوں کے رہائشی بھی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی ، پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شام کو پیش آیا تھا ، رات گئے تھے ریسکیو کی ٹیم بچی کی تلاش کے لیے لائن میں سرچ آپریشن کرتی رہی تاہم رات کی تاریکی کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا ، پولیس کے مطابق ڈوبنے والی بچی جائے وقوعہ کے قریب ہی واقعے ایک گوٹھ کی رہائشی ہے ، پانی کی لائن کا کچھ حصہ کھلا ہوتا ہے جس سے گوٹھ کے افراد بھی پانی بھرتے ہیں ، ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش جاری ہے ۔