کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت واحد ایشیائی ٹیم بن گئی جس نے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سنجو سیمسن نے بطور اوپنر کھیلتے ہوئے بھارت اور ویسٹ انڈیز کو سرپرائز دیا۔ دو بار کی سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز کا سیمی فائنل کھیلنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ جمعرات ممبئی کے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ سپر ایٹ کے میچ میں بھارت کو ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹ سے شکست دی۔ سنجو سیمسن نے50 گیندوں پر97 ناقابل شکست رنز بناکر بھارت کو جیت دلوادی۔ انہوں نے چار چھکے اور12چوکے مارے۔ میچ کا فیصلہ چار گیند پہلے ہوا۔ بھارت کی اننگز میں ابھیشک شرما دس رنز بناکر اسپنر عقیل حسین کا شکار بنے۔ ایشان کشن دس رنز بناکر ہولڈر کی گیند پر کیچ ہوئے۔ سوریا کمار اور سنجو سیمن سن نے بھارت کی اننگز کو سنبھالا دیا ۔ دس اوورز میں اسکور98رنز تھا۔ سنجو نے ورلڈ کپ میں پہلی اور 12اننگز کے بعد پہلی نصف سنچری26 گیندوں پر مکمل کی۔ شمار جوزف نے سوریا کمار کو18 رنز پر آؤٹ کیا۔ آخری چھ اوورز میں36رنز کی ضرورت تھی۔ تلک ورما27رنز بناکر جیسن ہولڈر کا شکار بنے۔ ہارڈک پانڈیا نے17رنز بنائے۔ اتوار کو کول کتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر مضبوط حریف ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے ۔ شائے ہوپ اور روسٹن چیز نے ویسٹ انڈیز کو68رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 40 رنز 25 گیندوں پر ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ جیسن ہولڈر 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انہوں نے22گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چھکے اور ایک چوکا مارا۔ رومین پاول نے19گیندوں پر34رنزدو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بنائے۔ ہیٹ مائر نے12گیندوں پر27رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز بیٹرز نے بھارت کی خراب فیلڈنگ کا بھر پور فائدہ اٹھایا ۔ بھارت کی جانب سے جیسپرت بمرا نے 2جبکہ ہاردک پانڈیا اور ورون نے ایک، ایک وکٹ لی۔