• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقابل شکست جنوبی افریقا نے زمبابوے کو بھی زیر کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکندر رضا کی ٹیم میچ ہار گئی لیکن آل راونڈ کارکردگی کی بدولت انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ان کی محنت رائیگاں گئی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ میچوں کے آخری دن جنوبی افریقا نے زمبابوے کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور گروپ میں ٹاپ کیا۔ جنوبی افریقا ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کا مقابلہ بدھ کوایڈن گارڈنز کول کتہ میں نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ زمبابوے نے گروپ میچوں میں آسٹریلیا اور سری لنکا کو اپ سیٹ کیا تھا لیکن وہ سپر ایٹ میں تینوں میچ ہار گئے۔ اتوار کو نئی دہلی میں زمبابوے نے سات وکٹ پر 153 رنز بنائے۔جنوبی افریقا نے ہدف 18 ویں اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔کپتان سکندر رضا نے سب سے زیادہ43 رنز73 گیندوں پر چار چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ کلائیو مناڈے نے26 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ مفاکا اور کاربن بوش نے دو دو وکٹ حاصل کئے ۔ جواب میں جنوبی افریقا کے ڈیولڈ بریوس نے42، ریان ریکلٹن نے31، جارج لینڈے نے30ناٹ آؤٹ اور اسٹبسنے 21 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔کپتان ایڈم مارکرم چار اورکو ئنٹن ڈی کاک صفر پر آوٹ ہوئے۔ سکندر رضا نے29 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ میچ کے بعد زمابوین کپتان سکندر رضا نے کہاکہ میں نے سوچا تھاکہ اس وکٹ پر یہ رنز 180 کے برابر ہوں گے۔ اگر ہم اس پر پہنچ گئے تو شایدیہ ایک بہت ہی دلچسپ میچ ہوگا۔ وکٹوں یا رنز کے ساتھ، اگر کپتان کھڑا ہوتا ہے تو اس سے ٹیم کو بہت زیادہ اعتماد ملتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید