• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی دوسری فتح، ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں رسائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ملائیشیا کو 5-3 سے ہراکر ورلڈ کپ ہاکی کوالی فائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان دوسری کامیابی اور چھ پوائٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ تیسرا میچ آسٹریا کے خلاف ہوگا۔ مصر کے شہر اسمعاعلیہ میں پیر کو تین کوارٹر تک مقابلہ تین تین گول سے برابر تھا ، چوتھے کواٹر میں سفیان خان اور کپتان عماد بٹ نے گول کرکے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا ۔ پاکستان کیلئے رانا وحید اشرف ، زکریا حیات، احمد ندیم، محمد سفیان خان اور محمد عمارنے گول کیے۔

اسپورٹس سے مزید