کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم ڈربن میں قیام بڑھ گیا ہے۔ ایئر اسپیس بند ہونے کی وجہ سے ان کی وطن واپسی تاخیر کا شکار ہے۔ ٹیم کو رات ڈربن سے براستہ دبئی وطن واپسی کا سفر شروع کرنا تھا جو اب مکمل فلائٹس آپریشن شروع ہونے بعد ہی شروع ہو گا ۔ ممکنہ طور پر اگلے دو تین روز میں صورتحال واضح ہو گی ۔