کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنی ایڈہاک کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد ہاکی کی بحالی کے لیے ایک جامع اور پرعزم اسٹریٹجک ریفارم ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ اس کے تین بنیادی ستون ادارہ جاتی شفافیت، ڈیٹا پر مبنی ٹیلنٹ کی تلاش، اور فیڈریشن کی پیشہ ورانہ مینجمنٹ ہیں۔ کمیٹی نے 90 روزہ روڈ میپ کی منظوری دی جس کے تحت ملک بھر میں ہاکی کلبوں کی سخت اسکروٹنی کی جائے گی۔ اس کے بعد تصدیق شدہ ووٹرز کی فہرست جاری کی جائے گی، تاکہ 6 سے 9 ماہ کے اندر منصفانہ انتخابات کرائے جا سکیں۔