• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

435 طالبان اہلکار ہلاک، 188 چیک پوسٹیں تباہ، 188ٹینکس، گاڑیاں تباہ، عطا تارڑ

اسلام آباد، کابل (ایجنسیاں،رانا غلام قادر) افواجِ پاکستان کی افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن غضب للحق کے5ویں روز کارروائیوں کے نتیجے میں مارے گئے افغان طالبان رجیم کی تعداد 435ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پیر کو سوشل میڈیاپر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران 2 مارچ کو سہ پہر 3 بجے تک افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان طالبان کی 188 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 31 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔ اسی طرح 188 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کی گئیں۔ افغانستان کے اندر 51 مقامات پر موثر طور پر فضائی کارروائیاں کی گئیں۔ دوسری جانب آپریشن غضبُ للحق کے حوالے سے سینئر پاکستانی سیکورٹی عہدیدار نےمیڈیا کو بتایا کہ افغانستان میں جاری آپریشن اُس وقت تک ختم نہیں ہونگے جب تک افغان طالبان حکومت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولت کاری ترک کرنے کے حوالے سے پاکستان کو قابلِ تصدیق یقین دہانی فراہم نہیں کرتی۔ ہم کسی جلد بازی میں نہیں ہیں۔ افغان طالبان کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے ساتھ۔

اہم خبریں سے مزید