اسلام آباد( مہتاب حیدر/کامرس رپورٹر) خطے میں غیر یقینی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈآئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان سے ترکی منتقل ہوگیا ہے اور اب پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات ورچوئل طریقے سے جاری رکھے جائیں گے‘ذرائع کے مطابق فنڈ نے میکرو اکنامک استحکام پر اطمینان کا اظہار کیاتاہم ایف بی آر کے ریونیو شارٹ فال اور بعض متفقہ اہداف میں تاخیر پر تشویش ظاہرکی۔مس ایوا پیٹرووا کی قیادت میں وفدنے پاکستان کےای ایف ایف کے تیسرے اورآر ایس ایف کے دوسرے جائزے کے سلسلے میں اسلام آباد اور کراچی میں ابتدائی ملاقاتیں کیں۔ پیر کی صبح وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ان کی معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس کے بعد مشن نے باقی مذاکرات آن لائن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔