• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، 4 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 16 ہزار ،26لاکھ مسافر متاثر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی بحران کی وجہ سے 4 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال دیکھیں تو پروازیں فوری بحال ہونے کی امید نہیں اگر اپریشن کھول بھی دیے جائیں تو پروازوں کو معمول پر آنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں آج منگل کو بھی 8 ملکوں کی فضائی حدود اور فلائٹ آپریشنز بند رہیں گے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ان پروازوں کے لگ بھگ 26 لاکھ مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ فلائٹ ریڈار کی رپورٹ کے مطابق دبئی، دوحہ، ابوظہبی، شارجہ، کویت، بحرین اور المکتوم ایئرپورٹس کی 28 فروری کو 1400 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ان ایئرپورٹس کی یکم مارچ سے یومیہ 3400 پروازوں کے حساب سے 3 مارچ تک منسوخ پروازیں 10200 سے تجاوز کر رہی ہیں۔ اسی طرح اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ سے 4 دن میں 1600، اردن کے امان ایئرپورٹ کی 828، شام کے بیروت ایئرپورٹ کی 400، حائفہ ایئرپورٹ کی 100، بغداد کے دمشق، النجف، بصرہ اور دیگر ایئرپورٹس کی 875، ایران کے مختلف ایئرپورٹ سے 1000 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید