اسلام آباد (ساجد چوہدری )خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سائبر حملوں کا خطرہ مزید بڑھ گیا،حکومتی، دفاعی اور مالیاتی ادارے ممکنہ ہدف ، سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ،نیشنل سرٹ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی، مشکوک لنکس ،ایپس سے محتاط رہنے ،غیر مصدقہ ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کرنے کی ہدایت، جس میں تمام سرکاری اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے حکومتی، دفاعی اور مالیاتی ادارے ممکنہ ہدف ہو سکتے ہیں ، ڈیپ فیکس، اسپیئر فشنگ اور ڈی ڈی او ایس حملوں کا بھی خدشہ ہے ، سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک ہونے کا خطرہ ہے۔