لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان پرتیز رفتار ڈرائیونگ کرنے پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا۔ جمائما خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی بلڈر چلا رہا تھا،قصور وار مجھے ٹھہرادیا گیا، پولیس کا خط بھی بلڈر سے گم ہوگیاتھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما خان نےاپنے نام رجسٹرڈ کار حد رفتار سے تیز چلائے جانے پر پولیس خط کا جواب نہیں دیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما خان کا مؤقف ہےکہ گھر میں تزین و آرائش کا کام جاری تھا۔