• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے سے ملک نےعالمی طاقت کو جنگ میں گھسیٹ لیا

نیو یارک (عظیم ایم میاں) 9 ملین آبادی والے چھوٹے سے ملک نے 330 ملین سے زائد آبادی والی عالمی طاقت کو جنگ میں گھسیٹ لیا، مبصرین نے اعتراف کیا ہےکہ یہ جنگ اسرائیل کی جنگ ہے،نیتن یاہو نے ایران میں حکومتی تبدیلی کے نام پر ٹرمپ کو ایران کی جنگ کیلئے آمادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جنگ کے پھیلنے کے مضر اثرات اور امریکہ کے بعض سیاستدانوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے تنقید کے باعث ٹرمپ انتظامیہ کے بعض عہدیداران نے یہ اعتراف کرلیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران پر حملہ کرنے پر قائل کیا۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اپنی گزشتہ بریفنگ کے دوران بالواسطہ انداز اور نرم لہجے میں کہی۔ اسرائیلی وزیراعظ نے گزشتہ چند ماہ میں وائٹ ہاؤس کے سات دورے کرکے صدر ٹرمپ سے ملاقاتیں اور مذاکرات کئے۔

اہم خبریں سے مزید