اسلام آباد( نیوزرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پار ٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے،اسے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے،وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ اس کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔